میکسیکو نے ان تارکین وطن کو جن کے پاس دستاویزات نہیں ہیں امریکہ سے نکالنے کے ٹرمپ انتظامیہ کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔ٹرمپ انتظامیہ نے منگل كویہ اعلان کیا تھا کہ امریکہ
میں غیر قانونی طریقے سے رہ رہے لوگوں کو ملک چھوڑ ناہو گا۔میکسیکو کے وزیر خارجہ لوئس ویدیگرے نے کہا کہ ایک حکومت کی طرف سے مسلط کیاگیا یک طرفہ فیصلہ ان کا ملک کبھی قبول نہیں کر سکتا۔